جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

عمران خان کی زیر قیادت حقیقی آزادی مارچ چھٹے دن میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر قیادت حقیقی آزادی مارچ چھٹے دن میں داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آج چھٹا روز ہے۔

لانگ مارچ کا آغاز راولپنڈی بائی پاس سے ہوگا، جس کی قیادت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔

لانگ مارچ کے روٹ پر مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگا دیے گئے ہیں ، گکھڑ پہنچنےپرعمران خان کارکنوں سےخطاب کریں گے۔

گکھڑ پہنچنے پر عمران خان کارکنوں سے خطاب کریں گے اور چھٹے روز لانگ مارچ گکھڑ میں اختتام پذیر ہوگا ، جہاں عمران خان خطاب کریں گے۔

گذشتہ روز تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کا نیا شیڈول جاری کیا تھا، جس کے تحت تحریک انصاف کا مارچ اتوار کے روز جہلم پہنچے گا۔

مارچ آج گھکڑمنڈی پراختتام پذیر ہوگا ، جس کے بعد جمعرات کو وزیرآباد سے گجرات تک کا سفر طے کرے گا۔

نئے شیڈول کے تحت جمعہ کے روز حقیقی آزادی مارچ گجرات سے لالہ موسیٰ تک جائے گا اور ہفتے کے روز لانگ مارچ کھاڑیاں سے سرائےعالمگیر پہنچے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں