اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ 11 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق انشاءاللہ کپتان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔
حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق انشاءاللہ کپتان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 2, 2022
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کچھ دیر بعد آج پنڈی بائی پاس گجرانوالہ سے چھٹے دن کے سفر کا آغاز ہونے والا ہے، پورے جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ قافلے مارچ کا حصہ بنتے جارہے ہیں، عمران خان لاکھوں پر مشتمل کارواں کی قیادت کرتے ہوئے 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے-
اب سے کچھ دیر بعد آج پنڈی بائی پاس گجرانوالہ سے چھٹے دن کے سفر کا آغاز ہونے والا ہے- پورے جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ قافلے مارچ کا حصہ بنتے جارہے ہیں-
عمران خان لاکھوں پر مشتمل کارواں کی قیادت کرتے ہوئے 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے-انشاء اللہ تعالیٰ #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 2, 2022