بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

سعودی عرب: رمضان میں حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین سروس کا آپریشنل پلان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ریلوے حکام نے ماہ رمضان کے دوران حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین سروس کا آپریشنل پلان جاری کردیا ہے، یومیہ بنیاد پر ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ریلوے (سار) نے بتایا کہ ’رمضان کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان سفر کی گنجائش بڑھانے کے لیے آپریشنل تیاری مکمل کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق رمضان سیزن کے پلان میں یومیہ بنیاد پر 100 سے زائد ٹرپس شامل ہیں جو نماز اور عمرہ زائرین کی آمد ورفت کے مطابق شیڈول کیے جائیں گے۔

رمضان سیزن کے دوران حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے 1.7 ملین افراد کو سفری سہولت فراہم کی جائے گی، تین ہزار 662 سے زیادہ ٹرپس کا پلان تیار گیا ہے۔

واضح رہے کہ Haramain high-speed train کا شمار دنیا کی تیز رفتار ٹرینوں میں ہوتا ہے جس کی انتہائی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

سعودی عرب میں عام تعطیل کا اعلان

یہ اصلاحات مملکت کے وژن 2030 اور قومی حکمت عملی برائے ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس کے مقاصد کے مطابق ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں