تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

حج قرعہ اندازی سے ایک روز قبل حرمین شریفین جنرل پریزیڈنسی کا اہم بیان

ریاض: حرمین شریفین امور کی جنرل پریذیڈنسی نے کہا ہے کہ عازمین کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں، رواں سال 60 ہزار مقامی اور غیر ملکی شہری فریضہ مقدسہ کی سعادت حاصل کریں گے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین امور کی جنرل پریذیڈنسی نے قرعہ اندازی سے ایک روز قبل حج کی تیاریوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا۔

جنرل پریذیڈنسی نے بتایا کہ عازمین کو بہترین صحت کی خدمات کی فراہمی تمام تیاریاں مکمل ہیں، رواں سال 60 ہزار سعودی شہری اور غیرملکی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’صحت عامہ اورکرونا سے تحفظ کیلئےتمام ضروریات کو مد نظر رکھا جائے گا، عبادات اورحج کےارکان کی ادائیگی کو آسان بنایاجائے گا‘۔

جرنل پریزیڈنسی کے مطابق ’حج کے لیے منتخب ہونے والے افراد کا کسی دائمی بیماری میں مبتلا نہ ہونا اور کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ضروری ہے‘۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے کرونا وبا کے پیش نظر رواں سال حج کو مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت 60 ہزار عازمین فریضہ مقدسہ ادا کریں گے۔ عازمین کو حج کرنے کے لیے توکلنا ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرانی تھی، خواہش مند افراد کا اعلان پچیس جون کو قرعہ اندازی کے بعد کیا جائے گا، خوش قسمت افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس انتخاب سے متعلق آگاہ بھی کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -