تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب میں تیز رفتار ٹرین سروس کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگا

ریاض: سعودی عرب میں ’حرمین‘ نامی ٹرین سروس کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگا، ٹرین مکہ اور مدینے کے درمیان سفر کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سولہ ارب ڈالرز سے زائد لاگت سے تیار ہونے والے حرمین ٹرین منصوبے کا افتتاح گذشتہ ہفتے ہوا تھا، اس ٹرین کے ذریعے عام شہری باآسانی سفر کرسکیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس ٹرین کی سروس عازمین حج اور عمرے کے علاوہ عام شہریوں کو بھی میسر ہوگی، یہ ٹرین مکہ اور مدینے کا فاصلہ صرف دو گھنٹے میں طے کرے گی۔

ٹرین منصوبے کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹرین 300 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چلے گی اور دونوں شہروں کے درمیان سفر میں 120 منٹ صرف ہوں گے۔

مکہ مدینہ کے درمیان مسافت، حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین کا کامیاب تجربہ

خیال رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ساڑھے 22 ارب ڈالرز کی لاگت سے میٹرو نظام بھی زیر تعمیر ہے۔

حکام کی جانب سے سعودی عرب کے انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں، اور جدید منصوبے بھی زیر غور ہیں۔

گذشتہ ماہ سعودی عرب کے جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رمیح نے ایک بیان میں کہا تھا کہ تکنیکی مشکلات کے باوجود وہ حرمین ریل گاڑی کے غیرمعمولی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -