تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

قرض کی عدم ادائیگی پر ہراسانی کا شکار لڑکی نے خودکشی کرلی

نئی دہلی : قرض ادانہ کرنے پر کمپنیوں کی جانب سے ہراسانی کا شکار بھارتی لڑکی نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی نے گھریلو اشیاء کی خریداری کےلیے موبائل ایپ کی مدد سے مختلف کمپنیوں سے قرض لے رکھا تھا جس کی عدم ادائیگی پر کمپنیوں کی جانب سے دباو کا شکار تھی۔

ایم بی اے کی تکمیل کے بعد لڑکی ملازمت کی تلاش میں تھی اور اسی دوران اس نے اپنی سہیلیوں اور کمپنیوں سے 25000 روپے قرض ادھار لیا جس کی ادائیگی بے روزگاری کے باعث ممکن نہ ہوسکی۔

ہراسانی اور دباو سے تنگ آکر لڑکی نے والدین کی غیر موجودگی میں لڑکی نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ والدین گھر لوٹے تو لڑکی کے کمرے کا دروازہ بند تھا جس پر والدہ نے لڑکی کو فون لیکن لڑکی نے فون نہ اٹھا جس پر والدہ نے اپنے بیٹے کو مطلع کیا۔

خودکشی کرنے والی لڑکی کے بھائی نے کمرے کا دروازہ توڑا تو اپنی بہن ی پنکھے سے پھندا لگی لاش پائی۔

اہل خانہ نے بیٹی کی موت سے متعلق پولیس کو اطلاع کو دی جس پر متعلقہ تھانے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کیں۔

پولیس کا ابتدائی تفتیش میں کہنا ہے کہ لڑکی نے قرض لیا ہوا تھا جس کی ادائیگی سے قاصر تھی اور عدم ادائیگی پر کمپنیوں کی جانب سے دباو ڈالا جارہا تھا، لڑکی ذہنی دباو کا شکار ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کربیٹھی۔

Comments

- Advertisement -