جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

ہراسانی کیس: ’پاسورڈ اور تصاویر امریکی لڑکیوں نےخود دی تھیں‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: امریکی لڑکی کو جنسی ہراساں کرنےکےکیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ملزم نے ‏تحقیقات کے دوران اعتراف کر لیا ہے۔

سرکل انچارج سائبرکرائم طاہرخان کے مطابق ملزم انس بی بی اےکا طالب علم ہے اور اس نے غیرقانونی طور پر ‏لڑکی کے اکاؤنٹ تک رسائی کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم انس کے بقول پاسورڈ اور تصاویر امریکی لڑکیوں نےخود دی تھیں لڑکیوں کی تصاویرصرف ان ہی کو بھیجیں، ‏‏18سال سے زائد عمر کی لڑکیوں کے ساتھ اسنیپ چیٹ کرتاہوں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم انسٹاگرام سے اسنیپ چیٹ کیلئےاکاؤنٹ پاسورڈ مانگتا تھا ملزم کےموبائل فون ‏سے ملنے والا ڈیٹا فرانزک کیلئے بھیج دیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم تصاویر لے کر لڑکی کو بلیک میل کرتاتھا گزشتہ روزحیات آباد سے ملزم کو ‏گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کی گرفتاری امریکی ایجنسی ایف بی آئی کی درخواست پرکی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں