تازہ ترین

بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ پھر شروع

نئی دہلی: بوکھلاہٹ کے شکار بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں اڑا دیں، نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا۔

نام نہاد جمہوریت کا دعویدار ملک بھارت سفارتی آداب کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں سے باز نہ آیا، نئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامور و قائم مقام ہائی کمشنر سید حیدر شاہ کی گاڑی کا راستہ بار بار بھارتی خفیہ ایجنسی کے حکام روکنے لگے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینئر سفارتکار دفتر سے گھر جارہے تھے کہ سید حیدر شاہ کی گاڑی کا راستہ روک کر بدزبانی بھی کی گئی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔

سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدام ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے پر بھارت ماضی میں بھی جھوٹے الزامات لگا کر افسران اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرتا رہا ہے۔

گزشتہ سال بھی نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا تھا، سینئر افسر کے اہل خانہ کی گاڑی کو خطرناک حادثے کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو دوسری طرف ڈپٹی ہائی کمشنر کے بچوں کو اسکول جاتے ہوئے روک کر ہراساں کیا گیا تھا۔

پاکستان نے اس قسم کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے دوٹوک موقف اختیار کیا تھا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو نئی دلی میں کام کرنا مشکل ہوجائے گا۔

Comments

- Advertisement -