The news is by your side.

Advertisement

سیدعلی گیلانی کے خاندان کو ہراساں کرنے کا معاملہ: پاکستان کا ردعمل آگیا

پاکستان نے تحریک آزادی کشمیر کے بانی رکن سیدعلی گیلانی کے خاندان کو قابض بھارتی فوج کی جانب سے ‏ہراساں کیے جانے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان مرحوم کشمیری رہنماکےخاندان کیخلاف مقدمات کی ‏مذمت کرتاہے سیدعلی گیلانی کےخاندان سےبھارتی بدسلوکی اسکےایجنڈےکاحصہ ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کوحق خودارادیت کےاستعمال سےروک نہیں سکتا کشمیری عوام کا ‏عزم ہردن مضبوط ہو رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کواس بےمثال جبرکاسنجیدگی سےنوٹس لیناچاہیے دنیابھارت کی کشمیرمیں جاری ‏انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے بھارت کو اپنےغیرانسانی، غیرقانونی اقدامات کاحساب دینا ہو گا۔

بھارت کی قابض حکومت نے بابائے حریت سید علی گیلانی کے اہل خانہ اور رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ‏ہے۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے جنازے میں آزادی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے اور شرکا کی جانب سے مرحوم کو ‏خراج عقیدت پیش کرنے پر مقدمہ درج کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام میں سید علی گیلانی کے اہل خانہ اور رشتے داروں ‏کے خلاف درج مقدمے میں غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام عائد کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں