جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل ہربھجن نے ویرات کوہلی سے متعلق کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل ہربھجن سنگھ نے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی سے متعلق اپنی رائے ظاہر کردی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ جب سے ویرات کیریبین میں آئے ہیں وہ اتنے بڑے اسکور نہیں کرپائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار جب ویرات کوہلی سیٹ ہوجائے تو وہ بڑا اسکور کرسکتے ہیں اور امید ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف اچھا کھیلیں گے۔

- Advertisement -

ہربھجن سنگھ نے ٹریوس ہیڈ سے روہت شرما الیون کو یہ کہتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ پہلے بھی بھارت کو ٹف ٹائم دے چکے ہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ٹریوس ہیڈ نے پہلے ہی بھارت کو کافی سردرد دیا ہے، شروع میں وہ صرف آف سائیڈ پر بہت کھیلتے تھے لیکن انہوں نے اب آن سائیڈ پر بھی رنز بنانے شروع کردیے ہیں۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ٹریوس ہیڈ آف اسٹمپ کے اوپر یا مڈل اسٹمپ کی طرف شاٹ کھیل سکتے ہیں لہٰذا انہیں فلر بولنگ کرنی چاہیے جس سے انہیں شاٹ کھیلنے میں مشکل پیش آئے گی۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں آج آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی تاہم میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں