جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کی اہلیہ و سابقہ بالی ووڈ اداکارہ گیتا بسرا کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہربھجن سنگھ نے اہلیہ گیتا بسرا کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ہربھجن سنگھ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’شادی کے سائیڈ ایفیکٹس۔‘

ویڈیو میں گیتا بسرا کہتی ہیں کہ اچھا سنو، ہر آدمی اپنی بیوی کی بجائے دوسرے کی بیوی کو کیوں دیکھتا ہے۔‘

ہربھجن سنگھ کہتے ہیں کہ ’آدمی ہمیشہ دوسروں کی غلطی دیکھتا ہے اپنی نہیں۔‘

سابق کرکٹر یہ کہتے ہی اہلیہ سے نظریں چرانے لگتے ہیں اور گیتا سمجھ جاتی ہیں وہ کیا کہنا چاہ رہے ہیں وہ بھی مسکرا دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا اکتوبر 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

ہربھجن اور گیتا کے ہاں شادی کے ایک سال بعد بیٹی اور 2021 میں شادی کے پانچ سال بعد دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

گیتا بسرا نے 2005 کے بعد فلمی کیریئر شروع کیا تھا، انہوں نے برطانیہ سے ماڈلنگ کرتے ہوئے بولی وڈ میں انٹری دی تھی۔

عمران ہاشمی کے ساتھ پہلی دونوں بولڈ اور ایکشن فلمیں کرنے والی گیتا بسرا کیریئر کے چند سال بعد ہی ہربھجن سنگھ سے ڈیٹنگ کررہی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں