جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

وارنر کے چھکے پر ہربھجن سنگھ بھی بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے حفیظ کی گیند پر چھکا مارنے پر ہربھجن سنگھ کا ردعمل آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ڈیوڈ وارنر کی شاٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’وارنر کی شاٹ کھیل کے اصولوں کے مطابق تھی لیکن میں نے محسوس کیا کہ وارنر کو اس بال کو کھیلنا نہیں چاہیے تھا۔‘

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی اوپنر کے اس عمل نے اچھا پیغام نہیں دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وارنر کا چھکا قوانین کے مطابق تھا لیکن اس کے باوجود بھی انہیں گیند کو نظر انداز کرنا چاہیے تھا کیونکہ اس سے اچھا پیغام نہیں جاتا۔

مزید پڑھیں: گوتم گمبھیر ڈیوڈ وارنر پر برس پڑے

سابق بھارتی اسپنر نے کہا کہ ’ہمیں بھی ماضی میں ایسا موقع ملا ہے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا جو وارنر نے کیا۔‘

واضح رہے کہ دو روز قبل کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے دوران اوور کرواتے ہوئے حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسل گئی تھی جسے امپائر نے ’نو بال‘قرار دیا تھا، امپائر کی جانب سے ’نو بال‘ قرار دینے کے باوجود بھی ڈیوڈ وارنر نے گیند پر چھکا لگادیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں