پیر, جون 15, 2026
اشتہار

بھارتی بورڈ نے اگلے آئی پی ایل سیزن کیلئے ہاردک پانڈیا پر بڑی پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا پر بی سی سی آئی نے انڈین پریمیئر لیگ کے اگلے سیزن سے قبل بڑی پابندی عائد کرتے ہوئے انھیں معطل کردیا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی کے کپتان آئندہ سال آئی پی ایل سیزن میں اپنی ٹیم کی جانب سے افتتاحی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ سلو اوور ریٹ کی وجہ سے انھیں معطل کیا جارہا ہے۔

لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اس سال ممبئی کی جانب سے آخری میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر ان پر پابندی عائد کی گئی۔

بی سی سی آئی نے کہا، ’ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پر 17 مئی کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ 2024 کے میچ کے دوران سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ایک میچ کے لیے معطل کیا گیا ہے۔‘

چونکہ اس سال ممبئی کے مزید میچ نہیں ہیں اس لیے پابندی اگلے سیزن کے پہلے میچ پر لاگو ہوگی۔ اگلے سال اپنے پہلے میچ میں ممبئی کو لازمی نئے کپتان کو میدان میں اتارنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل 2024 کا سیزن ممبئی انڈینز اور کپتان ہاردک پانڈیا کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، جہاں ان کی ٹیم 14 میں سے 10 میچز ہار گئی اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر رہی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں