ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

پانڈیا کو گرل فرینڈ مہیکا کے ساتھ گراؤنڈ میں جشن منانا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کو نیوزی لینڈ سے فائنل میں جیت کے بعد اپنی گرل فرینڈ مہیکا کے ساتھ گراؤنڈ میں جشن منانا مہنگا پڑ گیا۔

رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست کے دینے کے بعد جشن منایا گیا تھا، اس دوران ہاردیک پانڈیا کی گرل فرینڈ مہیکا شرما گراؤنڈ میں موجود تھیں، ہاردیک کی جانب سے بھارتی جھنڈا لپیٹ کر خاتون دوست کے ساتھ جشن منانا ’فحش عمل‘ قرار دیا گیا ہے۔

ہاردیک پانڈیا کے خلاف واجد خان ایڈووکیٹ نے ایف آئی آر کے لیے درخواست دی ہے۔ جس میں ان کا مؤقف ہے کہ پانڈیا نے ترنگے کو جسم پر لپیٹا اور گراؤنڈ میں فحش عمل کے مرتکب ہوئے۔

وکیل واجد خان نے پونے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔

انہوں نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ ہاردیک پانڈیا کے خلاف جھنڈے کی توہین کرنے پر ایف آئی آر درج کی جائے، پانڈیا کا عمل متعلقہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔

نوجوان کھلاڑیوں کو آخر تک سپورٹ کروں گا، شاہین آفریدی

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانڈیا کے عمل کی وجہ سے قانونی کارروائی ہونی چاہیے، قومی جھنڈے کے وقار کا خیال رکھنا ہر شہری کا فرض ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں