دبئی(27 ستمبر 2025): پاک بھارت فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کے دو اہم کھلاڑی کا انجری کے باعث میچ نہ کھیلنے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی باؤلنگ کوچ مورنے مورکل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابھیشیک شرما اور ہاردیک پانڈیا کو سری لنکا کے میچ کے دوران کریمپس آئے تھے، پانڈیا کی انجری کا آج جائزہ لیا جائے گا۔
بھارت کوچ کا کہنا تھا کہ بھارتی آل راؤنڈر کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد فائنل میں ان کی شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا تاہم ابھیشیک شرما فٹ ہیں وہ پاکستان کے خلاف میچ کھیلیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا سری لنکا کے خلاف پہلا اوور کرنے کے بعد ہیمسٹرنگ کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ انہوں نے بقیہ اننگز میدان سے باہر ہی گزاری۔
دوسری طرف بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما 9ویں اوور میں اپنی دائیں ران پکڑے دکھائی دیے۔ تاہم 10ویں اوور میں ہیمسٹرنگ کا شکار ابھیشیک شرما واک آؤٹ کر گئے اور سری لنکا کی اننگز کے دوسرے ہاف میں میدان سے باہر رہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اتوار کو ایشیا کپ 2025 کا فائنل دبئی میں ہونے جارہا ہے، دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو یہ تاریخی میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ اب تک اس ٹورنامنٹ میں 2 پاک بھارت ٹاکرے ہوئے اور دونوں ہی بھارت نے جیتے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


