نئی دہلی: بھارت کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ہاردک پانڈیا اور ماہیکا شرما ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، تاہم، گزشتہ چند ماہ سے وہ اپنے کھیل کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی شہ سرخیوں میں ہیں۔
بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گرم ہیں کہ ہاردک پانڈیا بہت جلد اپنی گرل فرینڈ، اداکارہ و ماڈل ماہیکا شرما کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ یہ خبریں ان کی سابقہ اہلیہ نتاشا سے علیحدگی کے دو سال بعد سامنے آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جاری آئی پی ایل 2026 کے دوران ہاردک پانڈیا اور ماہیکا شرما کی کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا، جس کے بعد اب سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جا رہے ہیں کہ دونوں راجستھان کے تاریخی شہر ادے پور میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ادے پور وہی شہر ہے جہاں ہاردک نے اپنی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کے ساتھ بھی شادی کی تھی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ پانڈیا اور ماہیکا 22 مئی 2026 کو ادے پور میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔
اگرچہ اس خبر نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر رکھا ہے، لیکن ابھی تک پانڈیا یا ماہیکا کی جانب سے باقاعدہ طور پر ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
ان افواہوں کا آغاز گزشتہ سال نومبر 2025 میں ہوا تھا، جب پانڈیا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر چند تصاویر شیئر کی تھیں۔ ان تصاویر میں جہاں ان کے بیٹے اگستیا پانڈیا کی جھلکیاں تھیں، وہیں ماہیکا کے ساتھ ان کے قریبی لمحات اور پریکٹس پچ کی تصاویر بھی شامل تھیں۔
تاہم، دو چیزوں نے مداحوں اور میڈیا کی توجہ سب سے زیادہ اپنی طرف مبذول کروائی ’ہاردک اور ماہیکا کی اپنے گھر پر ایک ساتھ پوجا کرنے کی تصویر‘
ہاردک پانڈیا کا گرل فرینڈ کو قیمتی مرسڈیز کا تحفہ
ماہیکا کی انگلی میں نظر آنے والی ایک بڑی ہیرے کی انگوٹھی، جسے دیکھ کر نیٹیزنز نے یہ قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ دونوں نے خاموشی سے منگنی کر لی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


