اشتہار

ہاردک پانڈیا کا مسٹر بیسٹ اور کیری مناٹی کے ہمراہ ورلڈ کپ کا یادگار پوز وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا نے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ اور بھارتی یوٹیوبر کیری مناٹی کے ساتھ مل کر اپنا مشہور ترین ‘ورلڈ کپ جشن’ کا انداز (پوز) دہرایا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

ہارڈک پانڈیا، جمی ڈونلڈسن (مسٹر بیسٹ) اور اجے ناگر (کیری مناٹی) کو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس تصویر میں ایک ساتھ کندھے اچکاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ مشہور پوز پہلی بار 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی فتح کے بعد بارباڈوس میں سامنے آیا تھا، جب ہارڈک پانڈیا نے شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد فائنل میں بہترین کارکردگی دکھا کر بھارت کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا، بعد ازاں انہوں نے چیمپئنز ٹرافی اور 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے موقع پر بھی اسی انداز کو دہرایا تھا۔

دنیا کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے اپنے حالیہ دورہ بھارت کی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں رنبیر کپور اور دیگر معروف شخصیات سے ان کی ملاقات کی تصاویر بھی شامل تھیں۔ تاہم کرکٹ شائقین کے لیے ہارڈک پانڈیا اور کیری مناٹی کے ساتھ ان کی یہ تصویر سب سے زیادہ توجہ حاصل کررہی ہے۔

روسی ٹینس اسٹار تماشائی کو گیند مارنے پر سیمی فائنل سے باہر

کرکٹ اور یوٹیوب کی دنیا کے ان تین بڑے ناموں کے ایک ساتھ نظر آنے پر مداحوں کی جانب سے بے حد پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں