پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

کیا ہاردک پانڈیا اور ماہیکا شرما نے خفیہ منگنی کرلی؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور ماڈل ماہیکا شرما کی تازہ تصاویر کے بعد انٹرنیٹ پر خفیہ منگنی کی افواہیں گرم ہوگئی ہیں۔

اپنے انسٹاگرام پر 32 سالہ ہاردک پانڈیا نے متعدد خوبصورت تصاویر شیئر کیں، ان تصاویر میں ماہیکا شرما کے ہاتھ میں موجود چمکتی ہوئی ڈائمنڈ کی انگوٹھی فوراً مداحوں کی نظر میں آ گئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی خفیہ منگنی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

بھارتی کرکٹر کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ میں ایک مختصر ویڈیو بھی شامل تھی جس میں دونوں گھر میں مذہبی رسومات ادا کررہے ہیں، روایتی ملبوسات میں یہ جوڑی خوشگوار اور پُروقار دکھائی دے رہی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hardik Pandya (@hardikpandya93)

تاہم سب کی توجہ ایک بار پھر ماہیکا کے ہاتھ میں موجود انگوٹھی کی جانب تھی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں اپنی خفیہ منگنی کے بعد پوجا کر رہے ہیں۔

ہاردک پانڈیا نے ماہیکا شرما کے ساتھ خوشگوار لمحات کی تصاویر شیئر کردیں

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی پہلی شادی اداکارہ نتاشا اسٹانکویچ سے ہوئی تھی۔ دونوں نے 2020 میں شادی کی تھی، تاہم گزشتہ سال انہوں نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

دونوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ وہ اپنے بیٹے اگستیہ کی مشترکہ پرورش کو ترجیح دیتے رہیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں