اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

ہاردک پانڈیا نے ماہیکا شرما کے ساتھ خوشگوار لمحات کی تصاویر شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور ماڈل ماہیکا شرما ان دنوں سرخیوں میں ہیں، آل راؤنڈر نے ماڈل کے ساتھ نجی خوشگوار لمحات کی تصاویر شیئر کردیں۔

کرکٹر کے مداحوں کو اس بات کا تجسس رہتا ہے کہ وہ اس وقت کس کے ساتھ ریلیشن میں ہیں، سوشل میڈیا پر ہاردک پانڈیا کی حالیہ پوسٹس نے ان کے فینز کا جوش و خروش بڑھا دیا ہے، نئی تصاویر میں دونوں ایک کے ساتھ کوالیٹ وقت گزار نظرآرہے ہیں۔

ہاردک نے اپنے نئے سفر کی شروعات کی تصاویر کا کولاج سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کیا، جس میں جوڑے کو آرام دہ روزمرہ کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کافی بے تکلف دیکھا جاسکتا ہے۔

کچھ تصاویر میں ہاردک اور ماہیکا سوئمنگ پول میں اکٹھے کھڑے دکھائی دیے جبکہ دوسری تصاویر میں انھیں سشی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، گھومتے پھرتے، پالتو جانوروں کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک تصویر میں ہاردک اپنے بیٹے آگستیہ کی فوٹو موبائل فون میں دکھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جس سے پتا چلتا ہے کہ چھٹیاں گزارتے ہوئے بھی وہ اپنے بیٹے کو نہیں بھولے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hardik Pandya (@hardikpandya93)

کرکٹر کے مداح ان تصاویر کو پسند کر رہے ہیں کیونکہ اس میں نہ صرف جوڑے کے نجی نوعیت کے لمحات کی جھلک ہے بلکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

ماہیکا شرما کون ہیں؟

ماہیکا شرما ایک باصلاحیت ماڈل اور اداکارہ ہیں جنھوں نے منیش ملہوترا اور انیتا ڈونگرے جیسے ٹاپ ڈیزائنرز کے ساتھ کام کیا ہے، وہ فلموں اور میوزک ویڈیوز میں بھی نظر آ چکی ہیں، انھوں نے میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنا ایک مقام بنالیا ہے۔

نتاسا اسٹینکووچ اور ہاردک پانڈیا کی طلاق کی چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں