پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

حریم فاروق نے مداحوں کو تحفہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے انسٹاگرام صارفین کو تحفہ دے دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں حریم فاروق نے مداحوں کی پوسٹ شیئر کی اور ساتھ ہی ’پھول’ بطور تحفہ صارفین کو پیش کیا۔

اداکارہ و پروڈیوسر نے لکھا کہ ’یہ خوبصورت پھول میرے انسٹاگرام کے مداحوں کے لیے ہے۔حریم فاروق نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کی ہمیشہ محبتوں اور دعاؤں کے لیے شکر گزار ہوں۔

No description available.

انہوں نے پوسٹ کے آخر میں انسٹا صارفین سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

حریم فاروق انسٹا گرام پر متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

رواں سال مئی میں اداکارہ نے پروگرام ’شان سحور‘ میں بچپن میں گمشدہ ہونے کا واقعہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ جب وہ مل گئی تھیں تو دادا نے تھپڑ مارا تھا۔۔

حریم کا کہنا تھا کہ گھر سے ضد میں چلی گئی تھیں جب کوئی دو انکل انہیں گھر لے کر آئے تو امی اور ابو تھانے میں موجود تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’دادا اور دادی پریشان بیٹھے ہوئے تھے کہ کہاں گئی پھر دادا نے ان کا شکریہ ادا کیا اور مجھے زور دار تھپڑ مارا تھا۔ دادا کا کہنا تھا کہ آئندہ بغیر بتائے کہیں نہیں جانا پھر میں نے کہا کہ ٹھیک ہے آئندہ نہیں جاؤں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں