جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

حریم فاروق کو انڈسٹری میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ حریم فاروق نے بطور اداکارہ اور پروڈیوسر انڈسٹری میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق انکشاف کردیا۔

اداکارہ حریم فاروق کا بتانا ہے کہ جب انہوں نے جب اداکارہ بننے کی ٹھانی تو طرح طرح کے سوالات شروع کردیے گئے تھے لیکن والدین راضی تھے جس پر انہوں نے کسی کی پرواہ نہیں کی اور نہ ہی لوگوں کی باتوں پر توجہ دی۔

حریم فاروق نے بطور خاتون پروڈیوسر پیش آنے والی مشکلات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ’اگر وہ ساری باتیں بتانے بیٹھ گئیں تو بہت وقت لگے گا، اس لیے صرف وہ یہ بتانا چاہتی ہیں کہ خاتون کا پروڈیوسر ہونا آسان کام نہیں۔‘

ان کے مطابق خاتون پروڈیوسر اگر کسی سے اسکرپٹ یا کام کے حوالے سے کوئی سوال بھی پوچھ لیتی ہیں تو ان کے کردار کو جانچا جاتا ہے، اس پر بات کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے سوالات کرنا نہیں چھوڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’بہت سارے مرد اداکار ایسے ہیں جنہیں ابھی تک یہ احساس نہیں ہوتا کہ وہ جو بات کر رہے ہیں، اس کا مطلب اور مقصد کیا ہے، اس لیے جب بھی کوئی مرد ایسی کوئی بات کرتا ہے تو وہ ان سے وہیں پر سوال پوچھتی ہیں کہ کیا وہ اپنی بات کا مطلب اور مقصد سمجھتے ہیں؟ ‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایک چیز جانتی تھی کہ میرا جذبہ اور لگن سچی ہے، میرے دل میں سچائی ہے اور میں محنت کرنے کیلئے تیار ہوں، تمام تر مشکلات کے باوجود مجھے خدا پر یقین تھا کہ اگر آج میری زندگی میں اندھیرا ہے تو کل اُجالا بھی ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں