کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے اپنے لائف پارٹنر سے متعلق خاموشی توڑ دی۔
رپورٹس کے مطابق ملک کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنے لائف پارٹنر سے متعلق اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔
دوران انٹرویو اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بہت فلمی ہوں، چاہتی ہوں کوئی شہزادہ آئے اور مجھے بگی پر بیٹھا کر اپنے ساتھ لے جائے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کافی رومانوی انسان ہوں، میں فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’، ‘دل تو پاگل ہے’، اور ‘ٹائٹینک’ کی بہت بڑی فین ہوں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے کئی بار فلم ‘ٹائٹینک’ دیکھی ہے، کوئی ایسا انسان ہو جو آپ کیلئے دوسروں سے لڑے اور خود کو تبدیل کرے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ واقعی آپ سے پیار کرتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں شرکت کی تھی اور شادی کے سوال پر اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔
ایک مداح نے ان سے پوچھا تھا کہ ’برائیڈل ڈریس میں آپ بہت پیاری لگتی ہیں جب آپ حقیقت میں دلہن بنیں گی تو سوچا ہے کہ کس طرح کے لباس کا انتخاب کریں گی؟
جواب میں حریم کا کہنا تھا کہ آج کل مجھ سے شادی کے سوال ہی ہورہے ہیں مجھے لگ رہا ہے کہ کہیں ہو نہ جائے۔


