پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اداکارہ حریم فاروق نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور گہری سوچ میں گم ہونے کا تاثر دے رہی ہیں۔
حریم فاروق نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک بچے کی طرح خواب دیکھیں، بزرگ کی طرح دلیل دیں، جوانوں کی طرح کھیلیں اور بالغوں کی طرح کام کریں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے چند گھںٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے اب تک ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ حریم فاروق متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں، حال ہی میں انہوں نے فلم ’دوبارہ پھر سے‘ اور ’پرچی‘ میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔
View this post on Instagram
اس سے قبل حریم فاروق نے میڈم نور جہاں کو خراج تحسین پیش کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
View this post on Instagram
حریم فاروق میڈم نور جہاں کے مشہور پنجابی گانے ’مُنڈیا سیالکوٹیا‘ گنگنا کر انہیں خراج تحسین پیش کررہی تھیں، اداکارہ کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔