جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

عدنان صدیقی کی کونسی بات نہیں بھولتیں؟ حریم فاروق نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ عدنان صدیقی کی ایک بات مجھے ہمیشہ یاد رہتی ہے جسے میں کبھی نہیں بھولتی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شرپسند‘ میں ’صنم‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ حریم فاروق نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ عدنان صدیقی بہت پیارے اور دل کے اچھے انسان ہیں اور وہ اچھے کُک بھی ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرا پہلا ڈرامہ ان کے ساتھ تھا جب ہم ترکیہ گئے ہوئے تھے وہاں پر اپارٹمنٹ میں شوٹنگ کے لیے گئے تو میں صبح بغیر ناشتے کے چلی گئی تھی۔

حریم فاروق کا کہنا تھا کہ میں نے کہا کہ بہت بھوک لگ رہی ہے ناشتہ بھی نہیں کیا ہے، یہ سن کر عدنان آئے اور کہنے لگے ارے گڑیا میں بنا کر دیتا ہوں، میں کہنے لگی آپ ناشتہ بنا کر دیکھیں وہ مسکرائے اور کہنے لگے ہاں میں بنا کر دوں گا۔

یہ پڑھیں: معاشرے میں دھوکا دے کر دوسری شادی کرنا معمول بن چکا، حریم فاروق

اداکارہ کے مطابق وہ گئے اتنا مزے کا آملیٹ اور دیگر چیزیں بنا کر لائے جسے سیٹ پر موجود سب لوگوں نے بڑے مزے سے کھایا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ ایک اچھی بات جو کوئی کبھی نہیں بھولتا تو مجھے ان کی یہ چیز ہمیشہ یاد رہتی ہے انہوں نے کس طرح ہمارا خیال رکھا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں حریم فاروق نے کہا کہ ہم نئے گھر میں شفٹ ہوئے تھے میں سوکر اٹھی تو آٹھ سال کا بچہ مجھے بیٹھ کر خاموشی سے دیکھ رہا تھا، میں دو منٹ تک اس کو دیکھتی رہی پھر پوچھا جی بیٹا آپ کون ہو، اس نے نام بتایا اور کہنے لگا میں آپ سے ملنے آیا ہوں۔

اداکارہ کے مطابق امی کو آواز دے کر پوچھا تو وہ کہنے لگیں کہ یہ پڑوسیوں کا بچہ ہے تمہارا مداح ہے ملنے آیا ہے۔

Website |  + posts

صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں