تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

انگلینڈ میں حارث رؤف کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

مانچسٹر: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا انگلینڈ میں بھی کرونا ٹیسٹ منفی آگیا جس کے بعد وہ اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حارث رؤف کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اکتیس جولائی کو لاہور سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوئے۔

انگلینڈ پہنچنے کے بعد نوجوان فاسٹ باؤلر کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا جس کے بعد حارث رؤف نے مانچسٹر میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹر حارث رؤف برطانیہ روانہ ہوگئے

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ حارث رؤف کو محدود اووز کی سیریز کے لیے ٹیم مینیجمنٹ نے انگلینڈ طلب کیا ہے، اُن کو قومی ٹیم کے ساتھ برطانیہ روانہ ہونا تھا مگر کرونا ٹیسٹ دو بار منفی آنے کے بعد ان کو ڈراپ کیا گیا اور پھر وہ چودہ روز تک قرنطینہ میں رہے۔

چودہ روز کے بعد حارث رؤف کا دوبارہ کرونا ٹیسٹ ہوا جس کی رپورٹ منفی آئی تو نوجوان فاسٹ باؤلر نے دوبارہ پریکٹس شروع کی اور پھر وہ 31 جولائی کوانگلینڈ کے لیے روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے مانچسٹر پہنچ گئی

یاد رہے کہ کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر محمد عامر اور حارث رؤف کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ محمد عامر نے ڈربی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے اور وہ ٹیم کے ہمراہ پریکٹیس بھی کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -