ہری پور : صوبہ پنجاب میں پیش آیا افسوس ناک واقعہ جہاں سیلفی بنانے کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ہری پور میں نوجون نے ڈیم کے کنارے کھڑے ہوکر سیلفی لینے کی کوشش کی لیکن پاوں پھلسنے کے باعث وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زندگی کی بازی ہارنے والا 20 سالہ نوجوان خان ڈیم کے کنارے کھڑے ہوکر سیلفی لے رہا تھا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی ہے، جان کی بازی ہارنے والے نوجوان کا تعلق مانسہرہ سے بتایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے شہر فیصل آباد میں نوجون نے پستول تھامے سیلفی لینے کی کوشش کی لیکن غلطی سے ٹریگر دبنے کے باعث گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔
فیصل آباد: خطرناک سیلفی کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی
پولیس کا کہنا تھا کہ تین دوست کمرے میں سیلفی بنارہے تھے، ایک کے ہاتھ سے ٹریگر دب گیا تھا، جس کے باعث نوجوان کی موت واقع ہوئی تھی۔