The news is by your side.

سابق بھارتی کھلاڑی نے حارث کی تعریفوں کے پلُ باندھ دیے

سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمدحارث کی جارحانہ اننگز کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کا روشن مستقبل قرار دے دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو میں سہواگ نے کہا کہ جارحانہ بلے باز کرنے والے محمد حارث کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی بیٹنگ پوزیشن کو نیچے کر کے خود پہلی پوزیشن پر قبضہ جما سکتے ہیں۔

سہواگ نے کہا کہ جس طرح محمد حارث نے بیٹنگ کی اس کا مستقبل روشن ہے انہوں نے آسٹریلوی پچوں پر جنوبی افریقا کا مقابلہ کیا اس نے 28 رنز بنائے لیکن وہ 60 سے کم نہیں تھے۔

بابراعظم نے کا مشورہ دیا تھا؟ محمد حارث نے بتا دیا

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ اگر وہ اسی طرح کھیلتا رہا تو وہ رضوان اور بابر کو پلئنگ آرڈر نیچے کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث فخر زمان کے ان فٹ ہونے پر اچانک پاکستانی ٹیم میں شامل ہوئے اور چند گھنٹے بعد انہیں ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا۔

محمد حارث نے جنوبی افریقہ کے خلاف دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 11گیندوں پر28 رنز بنائے۔

محمد حارث نے کہا کہ نیٹس میں اچھا کھیل رہا تھا اور وہی اعتماد لے کر میچ میں گیا اور کوشش کی جتنا اچھا ٹیم کے لیے کر سکوں وہ کروں۔
انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کی وکٹ جلدی گری تو پاور پلے کا اچھا استعمال کرنے کی کوشش کی، کپتان نے بھی اعتماد بڑھایا اور اپنا فطری گیم کھیلنے کا مشورہ دیا۔
حارث نے بتایا کہ بابراعظم نے کہا کہ آپ میں صلاحیت ہے مقابلہ کرنے کی یہ نہیں سوچنا کہ سامنے کونسا بولر ہے یہ ذہن میں نہیں لانا کہ کون بولنگ کروا رہا ہے بس اپنا جو انداز ہے کھیلنے کا اسی کے مطابق کھیلنا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں