بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹار کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی پرتھ اسکارچرز کے اوپنر فن ایلن کی دلچسپ جھونک ہوئی ہے۔
بگ بیش لیگ کے 39ویں میچ میں پرتھ اسکارچرز نے میلبرن اسٹارز کی جانب سے دیا جانے والا 131 رنز کا ہدف باآسانی 16.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔
رچرڈسن کو 4 وکٹیں حاصل کرنے اور تین کیچز پکڑنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تاہم میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف اور فن ایلن کے درمیان دلچسپ جھونک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
"Hang on!"
All's well that ends well between Haris Rauf and Finn Allen. #BBL15 pic.twitter.com/wVCAFnQJFm
— KFC Big Bash League (@BBL) January 17, 2026
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیسرے اوور کے اختتام پر حارث رؤف نے نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود فن ایلن کو دھکا دیا پھر دونوں مسکرانے لگ گئے۔
واضح رہے کہ میچ میں حارث رؤف نے چار اوور میں 23 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گلین میکسویل نے حارث کی گیند پر ایک کیچ بھی ڈراپ کیا۔
Haris Rauf would have had four wickets if Glenn Maxwell didn't drop this #BBL15 pic.twitter.com/fdQTlxoBlV
— KFC Big Bash League (@BBL) January 17, 2026
فاسٹ بولر نے مچل مارش، کوپر کونلی اور جوش انگلس کو پویلین کی راہ دکھائی۔
HARIS RAUF
The Stars quick has 3-2 off six balls! #BBL15 pic.twitter.com/VQusgbvH8N
— KFC Big Bash League (@BBL) January 17, 2026
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


