بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

حارث رؤف نے ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم میں شامل نہ ہونا مایوس کُن ضرور ہوگا لیکن یہ میرے کیریئر کا اختتام نہیں ہوگا۔

حارث رؤف سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا کیونکہ وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ان کے انتخاب کے حق میں نہیں ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں فاسٹ بولر نے کہا کہ میں نے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے اور بولنگ کو نکھارنے پر توجہ مرکز کی ہوئی ہے، اپنی بہترین کارکردگی پیش کروں گا اور بولنگ پر کام جاری رکھوں گا۔

یہ پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے ممکنہ قومی اسکواڈ سامنے آ گیا! سابق کپتان باہر

انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے میری نیک تمنائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

پی ایس ایل سے متعلق فاسٹ بولر نے کہا کہ ’پاکستان سپر لیگ بڑی لیگ بنتی جارہی ہے اور مزید غیرملکی کھلاڑی بھی پاکستان آئیں گے۔‘

حارث رؤف نے کہا کہ میں نے جب بھی پاکستان کے لیے کھیلا ہے ہمیشہ 100 فیصد کارکردگی دکھائی ہے، ڈیتھ اوور میں بولنگ کرنا آسان نہیں ہوتا، کسی کھلاڑی کے پر تنقید اور اس کے ساتھ نارا سلوک میں فرق ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست جمع کروائی تھی، پی سی بی 31 جنوری تک آئی سی سی کی منظوری کے بغیر فہرست میں تبدیلیاں کرسکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں