بگ بیش لیگ کے 34ویں میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے الیکس کیری کا شاندار کیچ پکڑ لیا۔
بگ بیش لیگ کے 34ویں میچ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی ٹیم 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی، میلبرن اسٹارز نے 84 رنز کا ہدف 15.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ٹام کرن کو 10 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔
تاہم حارث نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکر کے اوپنر الیکس کیری کا 3 رنز پر شاندار کیچ پکڑا اور ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹام کرن کی گیند پر الیکس کیری نے شاٹ کھیلا جسے حارث رؤف نے ڈائیو لگا کر کیچ کیا۔
میچ میں فاسٹ بولر نے 4 اوور میں صرف 20 رنز دیے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے تاہم وہ لیگ میں 15 وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ پر ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی ایڈیلیڈ اسٹرائیکر کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے 4 اوور میں 21 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


