جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

’اس لڑکی سے شادی کروں گا جو کرکٹ میں دلچسپی نہ لے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ایسی لڑکی سے شادی کی خواہش ہے جو کرکٹ میں دلچسپی نہ لے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کیریئر کے آغاز میں جب لڑکیاں تنگ کرتی تھیں اور سیلفی کا کہتی تھیں تو اچھا لگتا تھا لیکن وقت کے ساتھ آپ اس سے تنگ آجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کو لڑکیاں کچھ زیادہ ہی پریشان کرتی ہیں۔

- Advertisement -

حارث رؤف نے کہا کہ جب آپ ٹیم میں نئے ہوتے ہیں تو کوئی سیلفی کی فرمائش کرے تو اچھا لگتا ہے لیکن اب برا لگلنے لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے مشکل ترین دنوں سمیت کئی دیگر پہلوؤں کا تذکرہ کیا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ جب بگ بیش کھیلنے کے باوجود پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں نام نہیں آیا تھا تو بہت مایوس تھا پھر ایک سال اور محنت کی باقی نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں