پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

حارث رؤف بارات لے کر روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف بارات لے کر روانہ ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی کرکٹر حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا آغاز منگل کے روز مہندی اور قوالی نائٹ سے ہوا جبکہ اب وہ بارات لے کر روانہ ہوگئے ہیں اس موقع پر فاسٹ بولر نے کالی شیروانی زیب تن کررکھی ہے۔

حارث رؤف کی بارات روانگی سے قبل بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔

حارث رؤف کی شادی کی تقریب میں قریبی رشتے دار اور دوست احباب شریک ہیں جبکہ حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب کل ہو گی جس میں شرکت کے لیے کچھ کرکٹرز خصوصی طور پر کراچی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

فاسٹ بولر نے مہندی پر گہرے ہرے رنگ کا کُرتا زیب تن کیا جس پر سلور رنگ کا کام ہوا تھا۔ حارث رؤف کی رسم کی تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

اس کے علاوہ کرکٹر نے مہندی میں دھماکہ خیز انٹری دی تھی، انہوں نے اپنی مہندی پر گھوڑی اور ہیوی بائیک پر انٹری دی تھی۔

جہاں حارث تقریب میں انٹری دے رہے تھے وہیں آسمان پر ان کے دوستوں اور کزنز کی جانب سے آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں