تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

حارث رؤف کا جشن منانے کا نیا انداز، ویڈیو وائرل

سڈنی: بگ بیش لیگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے حریف ٹیم کے بلے باز کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرانے کے بعد جشن منانے کا نیا انداز اپنایا جس کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاسٹ بولر نے کوویڈ 19 سیفٹی سے متعلق نیا انداز اپنایا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف وکٹ لینے کے بعد پہلے ہاتھوں کو سینیٹائز کرتے ہیں پھر جیب سے ماسک نکال کر اسے پہنتے ہیں۔شائقین کرکٹ کی جانب سے ان کے نئے انداز کو خوب سراہا جارہا ہے۔

حارث رؤف کی ویڈیو کو کرکٹ آسٹریلیا اور میلبرن اسٹارز کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیا گیا۔

حارث نے حریف ٹیم پرتھ اسکورچرز کے بیٹر کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔


یاد رہے کہ اس سے قبل بگ بیش لیگ میں حارث رؤف نے باؤنڈری لائن پر شاندار کیچ پکڑا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -