قومی کرکٹرحارث رؤف نے اہلیہ مزنا مسعود کو حق مہر میں 25 تولہ سونا لکھا ہے۔
انسٹاگرام پر فوٹوگرافی اسٹوڈیو کی جانب سے حارث رؤف اور مزنا مسعود کے نکاح کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قاضی کو حارث رؤف سے رضامندی کے وقت 25 تولے سونے کی حق مہر کا ذکر کرتے سنا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب ویڈیو میں حارث اور مزنا کے نکاح کے کچھ ان دیکھے لمحات کو خوبصورت انداز میں عکس بند کیا گیا ہے جس میں نئے جوڑے کو خوش دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ہفتے کو نے اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے نکاح کیا ہے۔
حارث رؤف کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔