تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

انگلینڈ سے سیریز: حارث سہیل کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا

ڈربی: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل انجرڈ ہوگئے ہیں، انجری کے باعث انہوں نے قومی کرکٹ اسکواڈ کے آخری دونوں پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کی۔

انجری کے باعث حارث سہیل نے ڈربی میں کھیلے گئے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

قومی اسکواڈ کے مڈل آرڈر بلے باز کی انجری سے متعلق پی سی بی نے پریس ریلیز جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حارث کے ری ہیب کا آغاز ہوچکا ہے اور ان کا ایم آر آئی اسکین چھ جولائی کو ہوگا جس کے بعد ان کی پہلے ون ڈے میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے سیریز، انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف اسکواڈ کا اعلان

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز آٹھ جولائی سے کارڈف سے ہوگا، قومی اسکواڈ کل ڈربی سے کارڈف روانہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -