The news is by your side.

Advertisement

حارث کی طوفانی گیند، اوپنر کو انجکشن لگوانے پڑگئے

ٹی 20 ورلڈ کپ ختم ہوگیا لیکن اس سے جڑے واقعات اور کھلاڑیوی کے ساتھ پیش آئے مختلف واقعات کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کیوی اوپنر مارٹن گپٹل کو بھی ورلڈ کپ میں فاسٹ بولر حارث رؤف کی 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ایک یارکر نے ستائے رکھا۔

کیوی اوپنر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ حارث رؤف کی گیند انگوٹھے پرلگنے کے بعد شدید درد میں مبتلا تھا اور اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگیا تھا۔

کیوی کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ کے بعد ہر مقابلے سے پہلے گپٹل کا درد کم کرنے کے لیے انہیں انجکشن لگائے گئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں