تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مکہ مدینہ کے درمیان مسافت، حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین کا کامیاب تجربہ

جدہ: مکہ سے مدینہ سفر کی مسافت جلد از جلد طے کرنے کے لیے تیز ترین ٹرین کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ریلوے آرگنائزیشن نے ٹرین کی آزمائش کا کامیاب تجربہ منگل کے روز کیا، یہ ٹرین مکہ، مدینہ اور جدہ کے درمیان چلائی جائے گی۔

نئی ٹرین سروس کے بعد دونوں شہروں کے درمیان کا سفر 90 منٹ یعنی دیڑھ گھنٹے میں طے کیا جاسکے گا کیونکہ ٹرین کی اسپیڈ 330 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ مکہ سے مدینہ کے درمیان سفر میں اس وقت تقریباً 4 گھنٹے کی مسافت لگتی ہے مگر اس نئی سروس کے بعد معمر ترین عازمین جلد از جلد سفر کرسکیں گے۔

تیز ترین ٹرین مکہ ، مدینہ کے درمیان طے ہونے والی مسافت کو مختصر کرے گی اور یہ جدہ کے نئے ائیرپورٹ شاہ عبداللہ اکنامک سٹی تک جائے گی۔ سعودی حکام کے مطابق ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز آئندہ برس 2018 میں کیا جائے گا اور اس سروس سے سالانہ 6 کروڑ افراد استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

پراجیکٹ منیجر کا کہنا ہے کہ ’’اس منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور جلد ہم اس منصوبے کا افتتاح کردیں گے، سعودی حکومت کی جانب سے اس ٹرین سروس کے آغاز کا اعلان جلد متوقع ہے کیونکہ ہمارا منصوبہ اختتامی مراحل میں ہے‘‘۔

Comments

- Advertisement -