تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جدہ کے حرمین ریلوے اسٹیشن میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد زخمی

ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ میں قائم ہونے والے حرمین ریلوے اسٹیشن پر آتشزدگی کے باعث 9 افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جدہ میں گزشتہ برس جدید انداز سے تعمیر ہونے والے حرمین ریلوے اسٹیشن پر مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 35 منٹ پر آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔

رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے باعث اسٹیشن میں موجود 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والوں میں سے پانچ کو معمولی زخم آئے جبکہ چار اسپتال میں داخل ہیں۔

محکمہ صحت میں ہنگامی شعبے کے سربراہ ڈاکٹر سامر اسرہ کا کہنا تھا کہ ’’آتشزدگی کے بعد تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردگئی جبکہ جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈاکٹرز کی 8 ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں‘‘۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسٹیشن پر لگنے والی آگ کو 8 گھنٹے بعد بھی بجھایا نہ جاسکا۔ گورنر مکہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اسٹیشن کی چھت پر آتشزدگی ہوئی، شہری دفاع کی زمینی و فضائی ٹیمیں قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ریسکیو آپریشن کی نگرانی جدہ کے کمشنر شہزادہ مشعل بن ماجد کررہی ہیں۔ آتشزدگی کی فوری وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

یاد رہے کہ حرمین اسٹیشن سے مکہ اور مدینہ تیز ترین سروس فراہم کی جاتی ہے، اس منصوبے کا افتتاح گزشتہ برس فرمانروا شاہ سلمان نے کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -