بھارت کے معروف 37 سالہ پنجابی گلوکار ہرمن سدھو ضلع مانسا میں ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کھیالہ گاؤں کے رہنے والے ہرمن سدھو کی گاڑی پٹیالہ روڈ پر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور گلوکار کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
سدھو مشہور پنجابی گلوکارہ پوجا کے ساتھ اپنی مقبول گانے "کاغذ جا پیار” سے مشہور ہوئے۔ ان کی بیوی اور جوان بیٹی اس حادثے میں محفوظ رہے۔
حادثے سے چند ہفتے قبل ہرمَن نے اپنی بیٹی کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی تھی جس میں وہ بیٹی کے ساتھ پھول پکڑے نظر آرہے تھے۔ اسی طرح ایک اور ویڈیو میں ان کی بیٹی کو چھت پر خوشگوار انداز میں رقص کرتے دکھایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق اسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے دوران گلوکار کی شناخت دستاویز کی مدد سے ممکن ہوئی۔
گلوکار کی اچانک موت پر انڈسٹری اور اُن کے مداح صدمے سے دو چار ہیں، انہوں نے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی جبکہ سدھو کو اُن کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


