بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے ورلڈ کپ جیت کر لیجنڈ فٹبالر لائنل میسی کی نقل اتار کرلی۔
بھارتی ٹیم کی کپتا ہرمن پریت کور نے ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی کی دلکش سوشل میڈیا پوسٹ کی نقل کی جب ان کی ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 جیت لیا۔
بھارت ویمنز نے جنوبی افریقا ویمنز کو ورلڈ کپ فائنل میں شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ہرمن پریت کو تصویر میں ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ سکون سے سوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس سے قبل 2022 میں ارجنٹائن کو فیفا ورلڈ کپ جتوانے کے بعد میسی نے اسی طرح تصویر شیئر کی تھی۔
بھارتی کپتان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ خواب ایک ارب لوگ بانٹتے ہیں، اس لیے کرکٹ سب کا کھیل ہے۔‘
پہلا ورلڈ کپ 1973 میں ہوا تھا جہاں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر افتتاحی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
اس کے بعد سے آسٹریلیا نے 1978 اور 1989 میں جیت کی ہیٹ ٹرک سمیت سات ٹائٹلز کے ساتھ مقابلے پر غلبہ حاصل کیا ہے، جب کہ انگلینڈ نے چار چیمپئن شپ (1973، 1993، 2009، اور 2017) کے ساتھ فالو کیا ہے۔
نیوزی لینڈ، 2001 کی چیمپیئن، واحد دوسری ٹیم تھی جس نے ہندوستان کی فتح سے پہلے ٹورنامنٹ جیتا تھا۔


