تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جناح اسپتال کی لیڈی میڈیکولیگل آفیسرز کی بےحسی، حرمین کا پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا

کراچی: جناح اسپتال کی لیڈی میڈیکولیگل آفیسرز کی بےحسی نے تمام حدیں پار کردیں، تین سالہ حرمین کی لاش 10 گھنٹے سے اسپتال میں ہونے کے باوجود ابھی تک پوسٹ مارٹم نہ کیا جاسکا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گذشتہ شب کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن منزل پمپ کے قریب سیکیورٹی گارڈ اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین سالہ حرمین جاں بحق ہوگئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ننھی کلی حرمین رات ساڑھے 11بجے کراس فائرنگ کانشانہ بنی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رات12بجے دوران علاج دم توڑگئی تھی، بچی کی لاش رات ڈیڑھ بجے سرد خانے بھجوائی گئی، تین سالہ بچی حرمین کی لاش10 گھنٹے سے جناح اسپتال کے مردہ خانے میں موجود ہیں۔

واقعے میں بے حسی کی انتہا یہ ہے کہ میڈیا کی جانب سے افسوسناک خبر نشر کی گئی تاہم دس گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود بھی لیڈی ایم ایل او ابھی تک اسپتال میں موجود نہیں ہیں ، جس کے باعث ننھی حرمین کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی گارڈ اور ڈاکوؤں میں مبینہ مقابلہ کمسن بچی کی جان لے گیا

واقعے کا انتہائی دردناک منظر یہ ہے کہ تین سالہ حرمین کی لاش تھامے کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں بے بسی کے عالم میں موجود لواحقین کو رات گئے ڈاکٹرز نے کہا کہ لیڈی ایم ایل او نہیں آرہی آپ لاش لے جائیں، جب صبح لیڈی ایم ایل او آئیگی تو لاش لےآنا۔

پولیس تفتیشی افسر اور دیگر کو بھی لیڈی ایم ایل او کا انتظار ہے، ماضی میں بھی لیڈی ایم ایل اوز کی جانب سے بےحسی کا مظاہرہ کیا گیا تھا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لیڈی ایم ایل او کی رپورٹ کے بغیر کیس مکمل نہیں کیا جاسکتا۔

Comments

- Advertisement -