The news is by your side.

Advertisement

حکومتی اقدامات کا مقصد ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنا ہے، ہارون اخترخان

کراچی : وزریراعظم کے مشیر برائے ریونیو ہارون اختر خان نے مالی سال2016-17کے لئے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) کی بجٹ تجاویز پر کہا ہے کہ حکومت کا واضح مقصد اقتصادی ترقی،صنعتوں میں سرمایہ کاری کا فروغ، اور کاروبار دوست ماحول پیدا کر کے ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر کے وفد سے ملاقات میں کیا، اس موقع پر اجلاس کے دوران کراچی چیمبر کی بجٹ تجاویز پرسنجیدگی سے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آربھی ان تجاویز پر سنجیدگی سے غور کر رہاہے جبکہ وزارت خزانہ نے بھی تجاویز کو نئے وفاقی بجٹ میں شامل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ایف بی آرکے چیئرمین نثار محمد خان نے کہا کہ کراچی چیمبر نے بجٹ 2016-17کے لئے جامع اور مفصل تجاویز دی ہیں۔

سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی نے کہا کہ فیلڈ فارمیشنز اور ان لینڈ ریونیو کے افسران اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرتے ہیں جو بدعنوانی اور بھتہ خوری کا باعث ہیں۔

یہ قوانین ہراساں کرنے اور خوف کی وجہ سے ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریفنڈ کی مد میں تاجروں کاسرمایہ پھنس گیاہے جس کی وجہ سے برآمدی شعبہ متاثر ہوا ہے۔اس لیے آنے والے بجٹ میں عام اور برآمدی شعبے کی صنعتوں کو لازماً ریلیف فراہم کیا جائے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں