پیر, جون 8, 2026
اشتہار

آسان کاروبار فنانس اسکیم : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے پنجاب کی آسان کاروبار فنانس اسکیم کو کامیاب ماڈل قرار دیتے ہوئے دیگر صوبوں کو بھی اسی طرز پر منصوبے شروع کرنے کی تجویز دے دی۔

تتفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے مالیاتی اداروں اور سمیڈا کو مشترکہ اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

کراچی میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں انہوں نے ہدایت کی کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق کاروباری افراد کو قرضوں تک آسان رسائی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 100 ارب روپے کے قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں جس سے ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے۔

ہارون اختر خان نے پنجاب کی ‘آسان کاروبار فنانس اسکیم’ کو ایک کامیاب ماڈل قرار دیتے ہوئے دیگر صوبوں کو بھی اسی طرز پر منصوبے شروع کرنے کی تجویز دی۔

سمیڈا میں ایک خصوصی ورکنگ گروپ بنایا جائے گا جو بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر تربیت اور رابطہ کاری کا کام کرے گا۔

بلوچستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر جیسے کم مراعات یافتہ علاقوں کے لیے خصوصی فنانسنگ اسکیمیں متعارف کرائی جائیں گی۔

پاکستان کے اس کامیاب ماڈل میں فلپائن اور بنگلادیش جیسے ممالک نے بھی گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔

ہارون اختر خان نے زور دیا کہ ایک مؤثر ‘فنانشل ایکو سسٹم’ کے قیام کے لیے سمیڈا، صوبائی حکومتوں اور بینکوں کے درمیان اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے، مالیاتی اداروں نے بھی اس موقع پر مکمل تعاون اور قرضوں کی فراہمی کو مزید آسان بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں