تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

”وزیر اعظم کو ہم میں سے ہر ایک کی ضرورت ہے“

پاکستان کے معروف موسیقار و اداکار ہارون شاہد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو ہم میں سے ہر ایک کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موسیقار و اداکار ہارون شاہد نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج اہم بات یہ ہے کہ آپ عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں یا نہیں، انہیں ہم میں سے ہر ایک ضرورت ہے، خود کو کمزور نہ پڑنے دیں۔

ہارون شاہد نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ 2014 میں لالک چوک ڈی ایچ اے لاہور میں فٹ پاتھ پر بیٹھے سوچ رہے تھے کہ عمران خان کیسے وزیر اعظم بنیں گے اور عمران خان 4 سال میں وزیر اعظم بن گئے کیوں کہ ہم سب اس کے ساتھ کھڑے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ آج پہلے سے زیادہ لوگ عمران خان کی حمایت کر رہے ہیں، عام انتخابات میں ایک سال باقی ہے۔

اپوزیشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ہارون شاہد نے کہا کہ وہ ملک کے واحد قومی لیڈر یعنی عمران خان کو گرا کر قومی حکومت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، اگرچہ شریف صرف وسطی پنجاب میں، مولانا فضل الرحمان خیبر پختون خوا میں اور آصف علی زرداری یا بلاول بھٹو سندھ میں متعلقہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -