پیر, جون 8, 2026
اشتہار

ماسٹرز کی طالبہ نے بلیک میل کرنے پر لڑکے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہارون آباد(8 مئی 2026): نوجوان طلحہٰ نعیم کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، ملزمہ اریبہ کا اعترافِ جرم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میں نوجوان طلحہٰ نعیم کے قتل کے واقعے کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ماسٹرز کی طالبہ اریبہ نے فائرنگ کر کے طلحہٰ نعیم کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

ملزمہ اریبہ نے اپنے بیان میں جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول اسے بلیک میل کر رہا تھا، جس سے تنگ آ کر اس نے یہ قدم اٹھایا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں استعمال ہونے والا آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ملزمہ اریبہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر بہاولنگر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقتول کے لواحقین کی جانب سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خاتون کی شکایت پر خطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک بےنقاب

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں