تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

لندن: لیڈی ڈیانا کی سالگرہ پر بڑا تحفہ

لندن: برطانیہ کے شاہی خاندان کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کا مجسمہ نصب کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مجسمے کی تیاری کا حکم لیڈی ڈیانا کے بیٹوں شہزادہ ولیم اور ہیری نے تین سال قبل اپنی والدہ کی 20ویں برسی کے موقع پر دیا تھا، جسے شاہی محل کے اُس حصے میں نصب کیا گیا ہے جو آنجہانی شہزادی کا پسندیدہ ترین مقام میں سے ایک تھا۔

پرنسز آف ویلز کا یہ مجسمہ لندن کے کنسنگٹن محل کے سنگم میں واقع سنکم گارڈن میں نصب کیا گیا ہے، لیڈی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی 1981 میں ہونے والی شادی کے بعد وہ یہی رہائش پذیر تھیں۔

شاہی خاندان کی خصوصی حیثیت سے دستبردار ہونے والے ہیری نے سال 2017 میں اپنی منگیتر میگھن کے ساتھ اس مقام پر تصاویر بنوائیں تھیں۔

مجسمے کی تیاری کا حکم دینے کے موقع پر دونوں بھائیوں کا کہنا تھا کہ ’ہماری والدہ نے بہت سی زندگیوں کو بدلا، ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مجسمہ ان افراد کی مدد کرے گا جو کنسنگٹن محل میں ان کی زندگی اور ان کی یاداشتوں کو دیکھنے آئیں گے۔‘

ہیری مجسمے کی نقب کشائی کی تقریب میں شرکت کے لیے کیلی فورنیا سے خصوصی طور پر لندن پہنچے، آج ولیم اور ہیری نے نصب مجسمے پر پڑا کپڑا ہٹا کر اس کی نقاب کشائی کی۔

رپورٹ کے مطابق یہ مجسمہ رینک براڈلے نامی آرٹسٹ نے تیار کیا، جو اس سے قبل بھی شاہی خاندان کے حوالے سے ہونے والے کئی منصوبوں میں شامل رہے ہیں۔ اس مجسمے کی تیاری اور نقاب کشائی سال 2017 میں کی جانی تھی ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس میں تاخیر ہوئی۔

شاہی محل کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا کہ ’مجسمے کی نقب کشائی کی تقریب میں ہیری، ولیم کے علاوہ شاہی خاندان کے دیگر ارکان نے بھی شرکت کی‘۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’کرونا وائرس کے باعث اس تقریب کو مختصر رکھا گیا جبکہ شاہی محل میں آج سیاحوں کی آمد و رفت بند کھی گئی‘۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیڈی ڈیانا کے دونوں صاحبزادوں کا کہنا تھا کہ ’کاش وہ ہمارے درمیان موجود ہوتیں مگر افسوس کہ ایسا نہیں ہے‘۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس تقریب کے دوران دونوں بھائی بہت ہی خوش گوار موڈ میں نظر آئے۔

Comments

- Advertisement -