جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

ہیری بروک پر نائب کلب میں لڑنے پر جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان ہیری بروک کو نائٹ کلب میں باؤنسر سے لڑنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیری بروک کی کپتانی جاتے جاتے بچی ہے لیکن انہیں تنبیہ کی گئی ہے کہ آئندہ احتیاط کریں۔

انگلش کپتان پر کرکٹ بورڈ نے تیس ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ نائٹ کلب کا واقعہ 31  اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں پیش آیا تھا، ہیری بروک انگلینڈ کی ریڈ بال ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔

ایشیز میں آسٹریلیا کے خلاف چار ایک کی شکست میں ان کی کارکردگی پر کڑی تنقید ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے سڈنی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی۔ ہوم ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 5 میچز کی ایشیز سیریز 1-4 جیت لی۔

سڈنی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 384 جبکہ دوسری میں 342 رنز بنا سکی تھی۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 567 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں 160 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں