The news is by your side.

Advertisement

کیا معروف اداکار کرونا کا شکار ہوگئے؟ حقیقت سامنے آگئی

نیویارک: دنیا  بھر میں مقبول ہونے والی فلم ہیری پوٹر سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ڈینیل ریڈ کلف نے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

بین الاقوامی میڈیا پر خبر زیرگردش تھی کہ ہالی ووڈ اسٹار نے کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھی دعویٰ کیا جارہا تھا کہ ڈینیل ریڈ کلف ہالی ووڈ کے پہلے اداکار ہیں جو کرونا جیسے مہلک وائرس سے متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں: باہمت دادی نے 6 روز میں‌ ہی کرونا وائرس کو شکست دے دی

برطانوی اخبار کے مطابق نامور نشریاتی ادارے کے نام سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جعلی اکاؤنٹ بنایا گیا جس نے ایک ٹویٹ کر کے ریڈ کلف کو کرونا کا مریض قرار دیا۔

بعد ازاں جب افواہ پھیل گئی تو سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے اُس آئی ڈی کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔

ایک روز بعد ریڈ کلف نے خاموشی توڑتے ہوئے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

ڈینیل ریڈ کلف کے ترجمان نے ٹوئٹر کو بذریعہ ای میل خبر کو جھوٹ‌ قرار دیا اور تصدیق کی کہ اداکار بالکل ٹھیک ہیں لہذا اکاؤنٹ کے خلاف سخت ایکشن لے کر اسے فی الفور بلاک کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سائنس دان مرنے کے بعد میراث میں کروناوائرس کی ویکسین چھوڑ گیا

امریکی اخبار ‘نیو یارک پوسٹ’ نے رپورٹ میں لکھا کہ جس جعلی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی اس کا برطانوی خبر رساں ادارے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

یاد رہے کہ کلف ہیری پوٹر جیسی بلاک بسٹر سیریز کی آٹھ فلموں کے علاوہ ‘دسمبر بوائز’ اور ‘دی وومین ان بلیک’ جیسی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں