بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے لکھا کہ عبداللہ شفیق کو بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا کیا ہی کمال کی کلاس ہے۔
گزشتہ روز عبداللہ شفیق ویسٹ انڈیز کے خلاف 160 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔ ان کی اننگ میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
ان کی 160 رنز کی یہ شاندار اننگ ویسٹ انڈیز کی سر زمین پر پاکستانی بلے باز کی جانب سے 49 سال بعد انجام دیا جانے والا بڑا کارنامہ بھی بن گیا۔
Watching Abdullah Shafique bat. So much class.
— Harsha Bhogle (@bhogleharsha) August 4, 2026
عبداللہ شفیق تقریباً نصف صدی بعد کیریبئن سر زمین پر 150 سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔
یہ پڑھیں: عبداللہ شفیق نے 49 سال بعد بڑا کارنامہ انجام دے دیا
اس سے قبل 1977 میں گیانا میں ماجد خان نے 167 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔ اس کے بعد پاکستان کرکٹ میں کئی لیجنڈری کرکٹرز آئے لیکن کوئی بھی یہ کارنامہ انجام نہ دے سکا۔


