ممبئی: مشہور بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہرشل کالیا ٹریفک حادثے میں اپنی جان گنوا بیٹھیں، واقعہ جے پور میں اس وقت پیش آیا جب وہ رات گئے اپنے کام سے واپس گھر کی جانب رواں دواں تھیں۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہرشل کالیا کی گاڑی اچانک بے قابو ہو کر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ گاڑی نے تیز رفتاری کے باعث کئی قلابازیاں کھائیں۔
رپورٹس کے مطابق ٹریفک حادثے کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر مدد کرتے ہوئے گاڑی کو سیدھا کیا اور اداکارہ کو باہر نکال کر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا، تاہم شدید سر کی چوٹوں کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکیں اور ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد میت کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
انجلینا جولی نے ایک بار پھر اہلِ غزہ کے لئے آواز بلند کردی
واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل ہرشل کالیا ویب سیریز ’کرائم نیکسٹ ڈور‘ میں اپنی اداکاری کے باعث پہچان رکھتی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک نیوز چینل سے بطور اینکر بھی وابستہ رہ چکی تھیں اور متعدد راجستھانی میوزک ویڈیوز میں مرکزی کردار ادا کرچکی تھیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



